6 فروری، 2022، 4:26 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84641029
T T
0 Persons
پچھلے 6 ماہ میں 1ملین افغان تارکین وطن ایران آ چکے ہیں

تہران، ارنا - سرکاری رپورٹس کے مطابق گزشتہ چھ مہینوں میں 1 ملین سے زائد افغان باشندے افغانستان کی مغربی سرحد پار کر کے ایران داخل ہو چکے ہیں۔

افغانستان کی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے سربراہ اسماعیل جوانمرد امرخل نے کہا کہ ہر روز تقریباً 4000 افغان مہاجرین ایران کا رخ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ لوگ غربت، بے روزگاری اور ملازمت اور تعلیمی مواقع کی کمی کی وجہ سے افغانستان چھوڑ کر ایران اور پاکستان جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ 3,500 سے 4,000 کے درمیان لوگ کابل سے قندھار، نیمروز اور ہرات صوبوں میں جا رہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے بدھ کو جاری ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ طالبان کے ہاتھوں افغان حکومت کے خاتمے کے بعد سے تقریباً ایک ملین افغان لوگ افغانستان کی جنوب مغربی سرحد سے ایران میں داخل ہو چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .